حادثے میں ہلاک ہونے والے کے باپ نے ٹرالی ڈرائیور کو معاف کر دیا

حادثے میں ہلاک ہونے والے کے باپ نے ٹرالی ڈرائیور کو معاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)مصری شاہ میں 31جولائی کو ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے 17سالہ نوجوان کے والدنے بھری عدالت میں ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کو معاف کر دیا، باپ عدالت میں ملزم کو معاف کرتے ہوئے زارو قطار روپڑاجبکہ عدالت کے باہر محمد سلیم نے محمد صادق سے ہاتھ جوڑ کر معافی بھی مانگی ۔،ایڈیشنل سیشن جج سہیل شفیق کی عدالت میں مصری شاہ کے محمد سلیم نے اپنی درخواست ضمانت دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ اس کے ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر 17سالہ اسامہ ہلاک ہو گیا تھا،اب اسامہ کے والد نے اس کو معاف کر دیا ہے ،اس کی ضمانت کو منظور کیا جائے۔عدالت میں محمد اسامہ کے والد پیش ہوئے جہاں انہوں نے بیان دیا کہ اس نے ملزم کو اللہ کے نام پر معاف کر دیا ہے،اب وہ مقدمے کی پیروی نہیں کرنا چاہتا۔ عدالت نے محمد صادق کے بیان کے بعد محمد سلیم کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔