واپڈا ہاؤس میں جشن آزادی کی تقریب،چیئرمین نے پرچم کشائی کی
لاہور(پ ر) یوم آزادی کے موقع پر واپڈا ہاؤس میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین واپڈا ظفر محمود نے پرچم کشائی کی ۔بعد ازاں واپڈا سکولز کے طلباء و طالبات نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے ہم آہنگ ہوکر قومی ترانہ پیش کیا ۔ممبر (پاور) واپڈا بدرالمنیر مرتضیٰ ، ممبر (فنانس) واپڈا انوارالحق ،منیجنگ ڈائریکٹر ( ایڈمنسٹریشن )عامر احمد ، واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین ( سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد اور واپڈا آفیسر ز اور ملازمین کی ایک بڑی تعداد بھی تقریب میں موجود تھی۔تقریب میں واپڈا سکولز کے طلباء و طالبات نے ملی نغمے پیش کئے ا ور آزادی کی اہمیت اور ملک کی تعمیر کے لئے ذمہ داریوں کے حوالے سے تقاریر کیں۔ چیئرمین واپڈا نے تقریب میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر واپڈا سکولز کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کی تعریف کی اور اُنہیں تحائف پیش کئے ۔ چیئرمین نے واپڈا ملازمین کے یتیم بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن میں خصوصی تحائف بھی تقسیم کئے ۔