اے ٹی آئی کے ناظم پر حملہ کرنے والے گرفتار کئے جائیں،ارشد مصطفائی

اے ٹی آئی کے ناظم پر حملہ کرنے والے گرفتار کئے جائیں،ارشد مصطفائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات ارشد مصطفائی نے اے ٹی آئی پنجاب کے ناظم سید بو علی شاہ پر قاتلانہ حملے اور ریلی پر فائرنگ اور دو کارکنان کے شدید زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا نے کہا کہ حملے کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہو تی ہے۔کوئی کارکنان انجمن کو تنہاء نہ سمجھے ۔لاکھوں علماء مشائخ اور عوام اہل سنت انکے ساتھ ہیں ۔ریاستی طاقت سے اے ٹی آئی کے کارکنوں کے حوصلوں نہیں توڑے جا سکتے ۔


قدم قدم پہ اے ٹی آئی کے محب وطن کارکنان کے ساتھ ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں ناظم پنجاب سید بوعلی شاہ اور زخمی کارکنوں غلام نبی اور عبدالرحمن کی مقامی ہسپتال میں عیادت کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ارشد مصطفائی نے کہامسلم لیگ نواز اپنے عسکری ونگ ایم ایس ایف کے حواریوں کو لگام ڈالے ۔جو بھی غلامان مصطفیﷺ سے ٹکراے کا پاش پاش ہو جائے گاِ ۔ حکومت نے اے ٹی آئی کے قائدین کی سیکیورٹی کا بندوبست کیا جاتا تو یہ واقعہ رونما نہ ہوتا۔ حکومت نے اس واقعہ پر ایکشن نہ لیا تو ملک بھر میں احتجاج کی کال دیں گے۔ اہل حق کو دہشتگردانہ کارائیوں سے دبایا اور جھکایا نہیں جا سکتا۔ پنجاب حکومت اے ٹی آئی کی قیادت کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائے۔