تحریک انصاف کے قائدین کا صحافی عبدالودود کے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس
لاہور ( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف پنجاب کے ڈپٹی آرگنائزر عمرسرفراز چیمہ ، جمشید اقبال چیمہ ، ڈاکٹر شاہد صدیق، ندیم قادر بھنڈر، صائمہ شوکت نے سینئرصحافی حافظ عبدالودود کے جواں سالہ بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ،رہنماؤں نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کااظہار کیا , اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِرحمت میں جگہ دے
اور ان کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔آمین!