جعلی حکمرانوں کی سمجھوتہ ایکسپریس جلدٹریک سے اترجائے گی،حامد سرور

جعلی حکمرانوں کی سمجھوتہ ایکسپریس جلدٹریک سے اترجائے گی،حامد سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حامدسرورنے کہا ہے کہ موجودہ حکمران مک مکا کی سیاست کے بانی ہیں عنقریب جعلی حکمرانوں کی سمجھوتہ ایکسپریس ٹریک سے اترجائے گی تبدیلی حکمرانوں کی دہلیز تک آپہنچی ہے ،عمران خان کے ٹائیگرز انتخابات کی تیاری کریں نیاپاکستان ضروربنے گا،ہماری تحریک چہروں نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی کیلئے ہے عمران خان نے عوام کی محرومیوں کامداوااورموروثی سیاست ختم کرنے کیلئے تحریک انصاف بنائی اورطویل جدوجہدکاآغاز کیا۔



اپنے ایک بیان میں حامدسرورنے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی سیاست تضادات کامجموعہ ہے،ان کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں میاں نوازشریف نے اقتداربچانے کیلئے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ سمجھوتہ کرلیا۔انہوں نے کہا کہ ایک آئینی ادارے نے حکمرانوں کی ناکامیوں اورغلطیوں کی پوٹلی اپنے سرپراٹھالی ہے۔انہوں نے کہا کہ بے رحم احتساب کاراستہ بروقت اورشفاف انصاف سے ہوکرجاتا ہے ۔ حکمرانوں کو اپنی ضرورت کے تحت دوسروں کے ضمیروں کی قیمت لگانے کی عادت ہے مگر ہرکوئی بکاؤنہیں ہوتالہٰذاء ان کامحاسبہ ضرورہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بحرانوں کاسدباب جبکہ عوام کوبنیادی ضروریات فراہم کرناشریف برادران کے بس کی بات نہیں۔عوام حکمرانوں اورآئینی اداروں کاکرداربغوردیکھ رہے ،اگران کی توقعات پوری نہ ہوئیں تو اپنے سروں پرکفن باندھ کروہ اٹھ کھڑے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس بار صرف چہرے تبدیل نہیں ہوں گے بلکہ ان کرداروں سے ایک ایک پائی کاحساب بھی لیا جائے گاانہوں نے کہا کہ ماضی میں سوبچوں پرجنسی تشدد کے بعد انہیں موت کے گھاٹ اتارنے والے جاویداقبال کو بھی شریف برادرا ن کے دورحکومت میں لاہور سے گرفتارکیا گیاا تھا جبکہ اب سانحہ قصور بھی مسلم لیگ (ن) کے دوراقتدارمیں منظرعام پرآیا ہے ۔