یوم آزادی پر بزرگوں کی قربانیوں کو بھی یاد کیا جائے،محمد کامران

لاہور (پ ر) چیئرمین مو و آن پاکستان محمد کامران نے کہا ہے یوم آزادی پر اْن ان گنت اور لازوال قربانیوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو ہمارے اسلاف نے اس پاک سرزمین کو حاصل کرنے کے لئے دیں ہمیں اپنی آزادی کی قدر کرنی چاہیے اسکا بہترین ذریعہ یہ کہ ہم بحثیت قوم ان ذمہ داریوں کا احساس کریں جن کا تقاضہ یہ آزادی کرتی ہے۔ ایک بیان میں محمد کامران نے کہا کہ اس آزادی پر جہاں پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے تو وہاں فوج اور ہمارے ریاستی ادارے بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جن کے کامیاب آپریشن کے بعد ملک میں ایک لمبے عرصہ کے بعد پاکستانیوں نے امن کے ماحول میں یہ یادگار دن منایا۔ محمد کامران نے کہا کہ ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے
۔
اور یاد رکھنا چاہیے کہ جو ملک ہمیں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے دیا وہ ہمارے حکمرانوں کی بدا عمالیوں اور غلط پالیسیوں کے باعث پہلے ہی دو لخت ہوچکا ہے لہٰذااب غلطیوں سے سبق سیکھا جائے
۔ اسلئے باقی کے پاکستان کو ترقی کی راہ پر چلانے کے لئے اور مستحکم بنانے کے لئے ہمیں بڑی دیانتداری سے ملک و قوم کی خدمت کرنا ہوگی ۔