قصور ویڈیوز سکینڈل ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے درخواست دائر
لاہور(نامہ نگار خصوصی )قصور ویڈیوسکینڈل جیسے واقعات کی مستقبل میں روک تھام اورسفارشات کی تیاری کے لئے اعلیٰ سطحی کمیشن کے قیام کی خاطر لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے ۔یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے کسی ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں یہ کمیشن تشکیل دیا جائے جس میں صحافیوں ،وکلاء ،ڈاکٹرز ،نفسیاتی ماہرین اور سابق پولیس افسروں کو شامل کیا جائے ۔
درخواست دائر