ایم کیو ایم کے استعفوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ایم کیو ایم کے استعفوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم کے استعفوں کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے ۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مولوی اقبال حیدر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں ان کو موقف ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے دئے گئے استعفے کراچی میں جاری آپریشن کو متاثر کرنے کے لیے دیئے گئے درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کی جانب سے دیئے گئے استعفے واپس نہیں ہوسکتے لہذا ان کی نشستوں کو خالی قرار دے کر فوری ضمنی انتخابات کرائے جائیں درخواست میں چیئرمیں سینیٹ ،اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلی سندھ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید : صفحہ اول