فراڈ مقدمہ، شوکت اللّٰہ بنگش 26اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

فراڈ مقدمہ، شوکت اللّٰہ بنگش 26اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے فراڈ کے مقدمہ میں ملوث سینیٹرسیف اللہ بنگش کے بیٹے شوکت اللہ بنگش کو26اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔سینیٹر سیف اللہ بنگش کے بیٹے کے خلاف فراڈ کیس کی سماعت شروع ہوئی تونیب حکام نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شوکت اللہ بنگش پر قصرذوق لبرٹی کیس میں فراڈ کرنے کا الزام ہے،نیب نے 22ملزمان میں سے 19سے رقوم کی ادائیگی کرلی ہے جبکہ شوکت اللہ بنگش سے 22ملین روپے سے زائد رقم کی ریکوری کی گئی ہے لہذا عدالت سے مزید ریمانڈ کی استدعا کی جاتی ہے ،احتساب عدالت نے نیب پنجاب کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شوکت اللہ بنگش کو 28اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا ہے۔شوکت اللہ بنگش کو 9اگست کو چنبہ ہاؤس سے گرفتارکیاگیاتھا،واضح رہے کہ 414 ملین روپے سے زائد کے فراڈ میں میں شریک ملزمان میں سے صدف زہرہ اور آغاجعفر سے ابھی نیب حکام فراڈ سے ہتھیائی گئی رقوم کی ریکوری کرسکا ہے ۔
جیل منتقل

مزید :

صفحہ آخر -