پالتو بلے کی ہلاکت پر ڈاکٹر کو ذمہ دار ٹھہرانے والی خاتون نے اس کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے درخواست دائر کر دی

پالتو بلے کی ہلاکت پر ڈاکٹر کو ذمہ دار ٹھہرانے والی خاتون نے اس کا نام ای سی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پالتو بلے کی ہلاکت کے مبینہ ذمہ دار ویٹرنری ڈاکٹرکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔یہ درخواست پنجاب یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر عطیہ مسعود کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ ویٹرنری ڈاکٹر اویس انیس کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے درخواست گزار کا پالتوبلاہلاک ہوگیاجس سے درخواست گزار کو ناقابل تلافی ذہنی صدمہ اورنقصان پہنچا ،ویٹرنری ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں کیس زیرالتواہے،درخواست گزار کو خدشہ ہے کہ مجرمانہ غفلت کرنے والا ویٹرنری ڈاکٹر ملک سے فرارہوناچاہتاہے،عطیہ مسعود نے اپنی درخواست میں ہائیکورٹ سے استدعاکی کہ ویٹرنری ڈاکٹر کا نام ای سی ایل میں شامل کیاجائے تاکہ وہ ملک سے فرارنہ ہوسکے۔
پالتو

مزید :

صفحہ آخر -