رکن قومی اسمبلی ملک ریاض کیخلاف نااہلی کی درخواست، حتمی دلائل کے لئے 17اگست کی تاریخ مقرر

رکن قومی اسمبلی ملک ریاض کیخلاف نااہلی کی درخواست، حتمی دلائل کے لئے 17اگست ...

لاہور(نامہ نگار)الیکشن ٹربیونل کے روبرو مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی ملک ریاض کو نااہل قرار دینے کے لئے دائر انتخابی عذرداری پر حتمی دلائل شروع نہیں ہوسکے،الیکشن ٹربیونل نے حتمی دلائل دینے کے لئے 17اگست کی تاریخ مقرر کردی ہے۔کاظم علی ملک پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کے روبرو تحریک انصاف کے رہنما حامد زمان کی انتخابی عذرداری پر سماعت شروع ہوئی تو حامد زمان کے وکیل انیس ہاشمی اپنی بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے اور حتمی دلائل کو ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی لیکن الیکشن ٹربیونل نے یہ استدعا مسترد کردی اور ہدایت کی کہ وہ 17اگست کو حتمی دلائل کا آغاز کریں۔

نا اہلی،دلائل

مزید : صفحہ آخر