بھارتی بلا اشتعال فائر نگ سب سے بڑی دہشتگردی ہے، محمودالرشید
لاہور(نمائندہ خصوصی ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے کہا کہ حکو متی وزراء افواج پاکستان کے خلاف سازشیں کر نے باز آجائیں ورنہ قوم حکمرانوں اور انکے حواریوں کو اقتدار سے اٹھا کر ایوانوں سے باہر پھینک دیں گے ‘بھارت کی بارڈر( نکیال سیکٹر) پر بلا اشتعال فائر نگ سب سے بڑی دہشت گردی ہے حکمران اس معاملہ کو سنجیدہ لیں اور اقوام متحد ہ میں بھا رتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کریں اور حکمران بھی انڈ ین ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کر یں ۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے وزراء تحر یک انصاف کی دشمنی میں اندھے ہو چکے ہیں جسکی آڑ میں حکمران اور انکے حواری تحر یک انصاف کے احتجاجی دھر نے کو افواج پاکستان کے لوگوں سے جوڑ کر انکے خلاف سازشیں کر رہے ہیں جس سے حکمرانوں کا اصل چہر ہ بھی قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے ساتھ پاکستان کے20کروڑ عوام ہیں اس لیے دنیا کی کوئی طاقت تحر یک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتی اور ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی افواج پاکستان کے ساتھ ہیں ۔
محمودالر شید