داعش کی کردوں کیخلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی تحقیقات کررہے ہیں،امریکہ

داعش کی کردوں کیخلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی تحقیقات کررہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (اظہر زمان، بیوروچیف) امریکہ عراق میں ’’رائی گیس‘‘ (Mustard Gas) بم استعمال ہونے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ واشنگٹن میں امریکی حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے داعش کی کردوں کیخلاف جنگ میں کیمیائی ہتھیار استعمال ہونے کی جو معتبر اطلاعات ملی تھی ان کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ شمالی عراق کے قصبے مخمور کے قریب ہونے والی لڑائی کے بارے میں مزید انٹیلی جنس حاصل کی جا رہی ہے۔ اگرچہ یہ بڑا حملہ نہیں تھا لیکن اس نے تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے کیونکہ کیمیائی اثرات کے باعث متعدد کرد فوجی شدید بیمار پڑ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق توپ کے گولوں اور راکٹوں کے ذریعے جو کیمیائی بم گرائے گئے ہیں ان میں ’’رائی گیس‘‘ استعمال ہوئی ہے جن کے متاثرین سانس کی شدید تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔امریکی حکام نے مزید بتایا کہ داعش ماضی میں ایک آدھ دفعہ کلورین گیس بھی استعمال کرچکے ہیں لیکن اس سے ہتھیار بنانا مشکل کام ہے۔
امریکہ

مزید :

صفحہ آخر -