چاند نظرنہیں آیا، یکم ذیقعد کل ہوگی ، مفتی منیب الرحمن

چاند نظرنہیں آیا، یکم ذیقعد کل ہوگی ، مفتی منیب الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آن لائن)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ذیقعدہ کا چاند نظرنہیںآیا ،یکم ذیقعدہ 1436 ؁ھ بروز پیر 17اگست کو ہوگی۔ دریں اثنا ء ہفتہ کے روز مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمۂ موسمیات(میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلا س میں زونل رویتِ ہلال کمیٹی سے مولانا اسد دیوبندی ،قاری نذیر احمد نعیمی ، مولانا صابر نورانی ، علامہ علی کرار نقوی ،مولانا حافظ محمد سلفی اورمولانا فیروزالدین رحمانی نے شرکت کی ۔ فنی معاونت کے لئے محکمۂ موسمیات کراچی کے ڈائرکٹرعبدالقیوم بھٹو ا ور سپارکو سے غلام مصطفی نے شرکت کی ۔ پاکستان بھر میں صوبائی وضلعی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکواٹرز پر منعقد ہوئے۔ملک بھر میں کسی مقام سے بھی شہادت موصول نہیں ہوئیں، محکمۂ موسمیات نے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ دی ہے، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم ذیقعدہ 1436 ؁ھ بروز پیر 17اگست کو ہوگی ۔

مزید :

صفحہ اول -