زین قتل کیس کے ملزمو ں کو بچا نے کے لئے سی آ ئی اے پو لیس نے بھی کردار ادا کیا
لا ہور (کرا ئم سیل )زین قتل کیس کے ملزمو ں کو بچا نے کے لئے سی آ ئی اے پو لیس نے بھی کردار ادا کیا۔اب تک زین کے اہل خانہ سے راضی نامہ کیلئے معاملات طے پاچکے ہیں،مدعی کا ملزموں کو پہچاننے سے انکار راضی نامہ کی ایک کڑی ہے۔ ذرائع نے روزنامہ پاکستان کے نمائندہ کو بتایا کہ ایس پی سی آ ئی اے عمر ور ک نے راضی نامہ میں اہم کردار ادا کیا اور وہ متعدد بار مدعیوں سے بھی ملے۔ذرا ئع کے مطابق مقتو ل زین اور مصطفی کا نجو کے در میا ن کو ئی ر شتہ دا ر ی نہیں ہے ۔