وزیراعلیٰ کا مظفرگڑھ میں مین ہول کی صفائی کے دوران تین اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس

وزیراعلیٰ کا مظفرگڑھ میں مین ہول کی صفائی کے دوران تین اہلکاروں کے جاں بحق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور)پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مظفرگڑھ کے علاقے میں مین ہول کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے ٹی ایم اے کے تین اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہارکیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدرد ی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں بے ہوش ہونے والے اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
اظہارافسوس

مزید :

صفحہ آخر -