حاجی کیمپ لاہور میں عازمین کی سہولت کے لئے مختلف محکموں کے کیمپ قائم

حاجی کیمپ لاہور میں عازمین کی سہولت کے لئے مختلف محکموں کے کیمپ قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حاجی کیمپ لاہور میں میلہ لگ گیا، بنکوں،ائیرلائنز،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ وزارت مذہبی امور کا استقبالیہ کیمپ اور دیگر محکموں کے اکاونٹرپر رونقیں لگ گئیں 60سکاوٹس نے ذمہ داریاں سنبھال لیں حاجی کیمپ میں عام افراد کا داخلہ بند سی سی ٹی وی کیمرے بھی آن،واک تھرو گیٹ سے گزر کر حاجی کیمپ میں داخلہ ہو گا ٹیکے لگوانے والے عازمین حج کا بے پنا رش لمبی قطاریں،آج روانہ ہونے والے عازمین کو پاسپورٹ ،ٹکٹ فراہم کرنے کا کام مکمل،آج سے شروع ہونے والے اپریشن میں عازمین حج براہ راست علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچیں گے 12بجے لاہور ائیرپورٹ تقریب ہو گی عازمین حج کے سامان کی بکنگ،چیکنگ بھی آج ائیرپورٹ پر ہو گی،کسٹم،اے این ایف،اے ایس ایف نے ائیرپورٹ اور حج ٹرمینل پر کاؤنٹر قائم کر دئیے ممنوعہ اشیاء اور کھانے پینے کی اشیاء نہ لانے ہدایت30کلو سے زائد سامان نہ لانے کا حکم ہینڈ کیری بھی 7کلو سے زائد نہ ہو ،سگریٹ ،پان،مصالہ،افیون،چرس پر سخت پابندی ہے

مزید :

صفحہ آخر -