بجلی کی بندش،کراچی کو100ملین گیلن پانی فراہم نہ ہوسکا

بجلی کی بندش،کراچی کو100ملین گیلن پانی فراہم نہ ہوسکا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) واٹربورڈ کے نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگہاؤس،K-3منصوبہ کو کے۔الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے کراچی کو ہفتہ کے روز 100ملین گیلن پانی کم فراہم کیا گیا شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ،تفصیل کے مطابق جمعہ کی رات 10:35 پر NEK پمنگ ہاؤس پر بجلی کی فراہمی ایک زوردار دھماکہ کے بعد بند ہوگئی جو کہ تاحال بحال نہیں ہوسکی ہے ،کے۔ الیکٹرک کی جانب سے ایک سے زائد مرتبہ مرمتی کام کے باوجود فنی خرابی دور نہیں کی جاسکی،بجلی کی عدم فراہمی سے ہفتہ کر روز کراچی کو 100ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا ،اس وجہ سے نارتھ کراچی ، غربی ،اورنگی ،سائٹ ،بلدیہ ،شیرشاہ اور سی او ڈی ریزروائر سے پانی حاصل کرنے والے علاقوں میں پانی کی فراہمی بند رہی ،ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے شہریوں سے پانی احتیاط اور کفایت شعاری سے استعمال کرنے کی اپیل کی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر