بشام ، گاڑی گہری کھائی میں جا گری ، 10مسافر جاں بحق ، 4شدید زخمی
بشام(اے این این)بٹ گرام کی تحصیل الائی کے نواحی علاقے بٹیلہ میں مسافر گاڑی سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری ،10مسافر جاں بحق اور 4شدید زخمی ہو گئے ،مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے 4افراد دو خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں ، زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا ،دو کی حالت تشویشناک ہونے پراے ایم سی ابیٹ آباد ریفر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسافرگاڑی کوحادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے رونما ہوا جس میں دس قیمتی جانیں لقمہ اجل بننے مسافر گاڑی حادثہ کی خبر آنے کے بعد ضلع بھر میں فضاء سوگوار رہی۔عینی شاہدین نے اے این این کو بتایا کہ مسافر پیک اپ ڈاٹسن نمبری 7051 بٹیلہ سے سواریوں کو لیکر بنہ آرہی تھی کہ راستے میں جبڑ بوجھڑی کے مقام خطر ناک موڑ کاٹتے ہوئے سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں گر گئی مقامی لوگوں نے اپنے مدد آپ کے تحت گاڑی حادثے میں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ،آٹھ مسافروں کی لاشیں باہر نکالی گئیں اورچھ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام روانہ کیا جن میں سے دوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے ، باقی چار زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ بتایا جاتا ہے مسافرپیک ڈاٹسن میں 14 افراد سوار تھے` گاڑی حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کا بنیادی تعلق یونین کونسل بٹیلہ سے ہے ،بدقسمت مسافرگاڑی حادثے میں جاں بحق ہونیوالے فضل خان ولد محمد رحیم،سید محمد ولد آفرین،ابراھیم ولد سید محمد،عمر صدیق ولدعبدالودو،زوجہ عمرصدیق مسماۃ ن اور انکی چھ سالہ بیٹی افشاں،سمندر ولد جمعہ خان ،حبیب الرحمن ولد عبداللہ ،زوجہ سلیم خان مسماۃ ن اور انکے آٹھ سالہ بیٹا بلال کی لاشیں آبائی علاقے میں پہنچا دی گئیں جبکہ دوشدید زخمیوں میں گاڑی ڈرائیور عباد الرحمن ولد ولی رحمن،انعام الرحمن ولد رنگین ایوب میڈیکل کمپلکس ابیٹ آباد میں اور دو زخمی ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام میں زیر علاج ہیں ۔المناک حادثے پر وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بٹ گرام کے علاقے میں مسافر وین کھائی میں گرنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی مسافروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعابھی کی ہے۔