بلدیاتی انتخابات کیلئے جلد عوام رابطہ مہم شروع کر ینگے، چودھری سرور

بلدیاتی انتخابات کیلئے جلد عوام رابطہ مہم شروع کر ینگے، چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی )تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کسی’’ ادارے‘‘ نہیں عوام اور کارکنوں کے سہارے سیاست کر رہی ہے‘ حکو متی وزراء ہوش کے ناخن لیں ‘ حکمران ہر معاملے میں افواج پاکستان کو بدنام کر نے کی سازشیں کرتے ہیں ‘حکمران اپنی ناکامیوں کو تسلیم کر نے کی بجائے سیاسی مخالفین پر غصہ نکال رہے ہیں‘تحر یک انصاف نے جمہو ریت کے نہیں عام انتخابات میں ہونیوالی بدتر ین دھاندلی کے خلاف احتجاجی دھر نہ دیا ‘پنجاب میں تحر یک انصاف حکمرانوں کو ہر انتخابی میدان میں شکست دیگی ۔ تحر یک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ناصر محمودچیمہ اور مہر امتیاز سمیت دیگر راہنماؤں کی قیادت میں وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر نے کہا کہ تحر یک انصاف کی اصل طاقت پاکستان کے نوجوان ہیں جو تبدیلی کی تحر یک میں عمران خان کے کندھے سے کند ھا ملا کر چل رہے ہیں ‘ تحر یک انصاف پاکستان کی پہلی سیاسی جماعت ہے جسکے اندر بھی مکمل جمہو ریت ہے اور پارٹی میں عہدیداروں کا انتخاب بھی جمہو ری انداز میں کارکنان اپنے ووٹ کی طاقت سے کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف لاہورسمیت پورے پنجاب میں بہت جلد بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کیلئے عوام رابطہ مہم شروع کر یگی ۔

مزید :

صفحہ آخر -