غیر قانونی اسلحہ کیس میں ملزم کو 15 سال قید کی سز

غیر قانونی اسلحہ کیس میں ملزم کو 15 سال قید کی سز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس مقابلہ دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں ملزم کو 15 سال قید کی سز اسنادی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم فیضان کو 15 سال قید اور ڈیڑھ لاکہ روپے جرمانے کی سزا سنائی ملزم کو2014 میں غیر قانونی اسلحہ ،دھماکہ خیز مواد اور پولیس مقابلہ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی جبکہ کراچی کی مقامی عدالت نے کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے ملزم عاصم عرف ٹیپو کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنادی ملزم کو2009میں مچھر کالونی سے سی آئی ڈی نے گرفتار کیا تھا

مزید :

صفحہ آخر -