قصور سکینڈل کی ذمہ داری سے رپورٹنگ کی جائے ،پیمرا کی ٹی وی چینلز کو ہدایت

قصور سکینڈل کی ذمہ داری سے رپورٹنگ کی جائے ،پیمرا کی ٹی وی چینلز کو ہدایت

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ٹی وی چینلز کو ہدایات دی ہیں کہ وہ قصور ریپ اسکینڈل کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ کریں.پیمرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ متاثرہ بچوں اور ان کے والدین کے چہرے میڈیا پر نہ دکھائے جائیں اور نہ ہی ان کی شناخت ظاہر کی جائے.پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز کو یہ ہدایات بھی دی گئیں ہیں کہ وہ واقعے کی گرافک تفصیلات بھی فراہم نہ کریں میڈیا ریگولیٹری ادارے کے مطابق متاثرہ بچے پہلے ہی شدید صدمے سے دوچار ہیں لہذا میڈیا کو ان کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے انھیں مزید کریدنا نہیں چاہیے۔گذشتہ دنوں میڈیا میں آنے والی خبروں میں انکشاف کیا گیا تھا کہ قصور سے پانچ کلو میٹر دور قائم حسین خان والا گاؤں میں 14 سال سے کم عمر کے 280 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اس دوران ان کی فلم بندی بھی کی گئیرپورٹس کے مطابق ان بچوں کے خاندان کو بلیک میل بھی کیا جاتا رہا ہے۔واقعے کی تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پانچ رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی) بھی تشکیل دی

مزید : صفحہ اول