اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نے مولانا ظفر علی کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی

اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نے مولانا ظفر علی کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی

لاہور (پ ر) پاکستان کے 69 ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیرآباد کے اسسٹنٹ کمشنر محمد انور زیار نے مولانا ظفر علی خاں کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر ٹی ایم او قیصر امین وڑائچ، صدر پریس کلب افتخار احمد بٹ، کرنل ریٹائرڈ افتخار احمد اور میئر طاہر جاوید بھی موجود تھے۔ مولانا ظفر علی خاں کے مزار واقع کرم آباد وزیر آباد پر سارا دن اساتذہ کرام، عام شہریوں، سکولوں و کالجوں کے طلبہ و طالبات کا رش رہا اور لوگ فاتحہ خوانی کے لئے جوق در جوق آتے رہے۔ رات کو مزار پر چراغاں کیا گیا۔ ادھر مولانا ظفر علی خاں ٹرسٹ کے لاہور آفس میں یوم آزادی کے موقع پر کیک کاٹا گیا ، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی دعا مانگی گئی۔ ٹرسٹ کے لاہور آفس میں ٹرسٹ کے اراکین کے علاوہ سکولوں کے اساتذہ، طلبہ و طالبات اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ٹرسٹ میں موجود مولاناظفر علی خاں فوٹو گیلری کی تصاویر میں طلبہ و طالبات اور شرکت کرنے والوں نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور مولانا ظفر علی خاں کے بارے میں معلومات حاصل کرتے رہے۔

مزید : صفحہ آخر