قصورسکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،آرپی او شیخوپورہ
قصور(بیورورپورٹ) آر پی او شیخوپورہ رینج شہزاد سلطان نے ڈی پی او آفس قصور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حسین خانوالا میں ہونیوالے جنسی سکینڈل کے متاثرین بے خوف و خطر ہو کر سامنے آئیں ویڈیو سکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے قرار واقعے سزا دلوائی جائے گی پولیس کسی کوبھی حراساں نہیں کر رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں سائبر کرائم سپیشلسٹ شامل کرکے اس کی بھی رائے کو مقدم رکھا جائے گا ویڈیوسکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔جبکہ مدعی پارٹی کے وکلاء نے کی جانے والی پریس کانفرنس کے دوران جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم پر عدم اعتمادکا اظہار کر دیا ہے حسین خانوالا ویڈیو سکینڈل میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے ہاں 16مدعیوں کو تحریری طور پر بلایا گیا اور14بیانات قلمبند کئے گئے ،اورچوتھے روز بھی تفتیش کا سلسلہ جاری رہا، دوسری جانب تھانہ گنڈا سنگھ والا پولیس نے اب تک 19مقدمات درج کر لئے ہیں جس میں ایک وکیل جو حسین خانوالا کا رہائشی ہے سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ،علاوہ ازیں جنسی سکینڈل کے18متاثرین کی میڈیکل رپورٹ مکمل کرکے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے فرانزک لیبارٹری کو بھیج دی گئی ہے ۔