کمشنر کراچی نے دودھ میں کیمیکل ملانے کا نوٹس لے لیا

کمشنر کراچی نے دودھ میں کیمیکل ملانے کا نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر): شہریوں کو دودھ کے ذریعے زہر دیا جارہا ہے، شرافی گوٹھ میں سرعام دودھ میں خطرناک کیمیکل ملایا جارہا ہے، کمشنر کراچی نے نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق دودھ کے تاجر موت کے سودا گر بن گئے، شہر کے مختلف علاقوں میں کیمیکل ملا مضر صحت دودھ کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کے شہری مضر صحت دودھ پینے پر مجبور ہیں۔کراچی کے شرافی گوٹھ میں کھلے عام دودھ میں خطرناک کیمیکل کی ملاوٹ کی جارہی ہے، امونیم ملا دودھ شہر بھر میں فروخت کیلئے بھیجا جارہاہے جبکہ اسماعیل پہنور گوٹھ اور بھینس کالونی میں سرعام دودھ میں پانی کے ساتھ کیمیکل ایمونیم کی آمیزش کی جارہی ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق کیمیکل ملا دودھ انتہائی خطرناک ہے، جس کے پینے سے مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں اور بچوں میں پیٹ کے امراض کی مرض میں اضافہ ہوتا ہے۔کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ مضر صحت دودھ فروخت کرنے والو ں کیخلاف فوری کاروائی کی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -