طارق مسعود آرائیں نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)رکن سندھ اسمبلی طارق مسعود آرائیں نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیاہے۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے ہفتہ کی شام گورنر ہاؤس میں ان سے حلف لیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، صوبائی وزراء ، اراکین سندھ اسمبلی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے جبکہ سادہ و پروقار تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے ادا کئے ۔