اسلام جنگ وخونریزی نہیں،اعتمادوایمان کا دین ہے،ایرانی صدر

اسلام جنگ وخونریزی نہیں،اعتمادوایمان کا دین ہے،ایرانی صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(این این آئی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی سے دین کا پرچم پوری دنیا میں لہرا گیا، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب سے اسلامی معاشرے میں نئی جان پڑ گئی- انہوں نے کہا کہ سوویت یونین کی سرخ فوج کے مقابل افغانستان کی کامیابی، پورے مشرق وسطی میں اسلامی فکر و سوچ کا احیا، وسطی ایشیا کی مساجد سے اذان کی آوازیں، صیہونی حکومت کے مقابل لبنانی عوام کی استقامت، ترکی اور شمالی افریقہ میں اسلامی تحریک اور آخرکار پورے عالم اسلام میں اسلامی مزاحمتی تحریک یہ ایک لہر تھی ،انہوں نے کہاکہ اسلام جنگ اور خونریزی کا دین نہیں ہے بلکہ اعتماد و ایمان کا دین ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -