عامر خان کی حج پرجانے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

عامر خان کی حج پرجانے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے رہنما عامر خان کی حج پرجانے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیوایم کے رہنما عامر خان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ وہ حج پر جانا چاہتے ہیں اور ان کے خلاف کوئی اور مقدمہ بھی زیر سماعت نہیں لہذا ان کو حج کے لیے جانے کی اجازت دی جائے درخواست کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو میں ہوئی جہاں رینجرز کے لاء آفیسر نے اپنے دلائل میں کہا کہ عدالت اس سے قبل اپنے حکم میں کہہ چکی ہے کہ عامر خان کو مشروط ضمانت دی گئی کہ وہ ملک سے باہر نہیں جاسکتے اور اس سے قبل ان کو ایف آئی اے اور محکمہ داخلہ سے رجوع کرنا ہوگا جبکہ عامر خان کی جانب سے جو حج سے متعلق جو دستاویزات دی گئی ہیں وہ کہیں سے بھی کوئی بھی حاصل کرسکتا ہے ان کی کوئی تصدیق نہیں ہے جس پر عدالت نے بھی عامر خان کے وکلا سے استفسار کیا کہ عدالت نے ہدایت کی تھی کہ عامر خان کس حج گروپ سے جارہے ہیں کس فلائٹ سے جارہے ہیں اور ان کی حج درخواست کی منظوری سے متعلق دستاویزات بھی عدالت میں جمع کرائے جائیں عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ پیر 17 اگست تک محفوظ کرلیا ہے

مزید :

صفحہ آخر -