تحریک علم پاکستان کا آغاز ،ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے جدید علوم نا گزیر ہیں ،احسن اقبال

تحریک علم پاکستان کا آغاز ،ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے جدید علوم نا گزیر ہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے جدید علوم میں مہارت ناگزیر ہے،حصولِ تعلیم کیلئے تحریکِ پاکستان کی طرز پر کامیاب تحریک چلانا ہوگی۔انہوں نے جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے موقع پر تحریکِ علم پاکستان کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ آزادی صرف ایک زمین کے ٹکڑے کے حصول کا نام نہیں بلکہ حقیقی آزادی سے مستفید ہونے کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی کے اعلیٰ علوم سے آراستہ ہونا ہوگا، موجودہ حکومت کے تحت تحریکِ علم پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال کا شرکاء سے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی ایجوکیشن سیکٹر کو اہمیت دینے کا اندازہ گزشتہ دو برسوں میں قومی بجٹ میں 43بلین روپے سے 78بلین روپے سے لگایا جاسکتا ہے، پچاس ہزار مستحق قابل طلباء و طالبات کو حصولِ تعلیم کا سفر جاری رکھنے کیلئے قومی اسکالرشپ منصوبے کے تحت 10بلین کی رقم مختص کی گئی ہے،حکومتی پالیسیوں کی بدولت آئندہ دس برسوں میں سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں دس ہزار پی ایج ڈی ماہرین فیض یاب ہوسکیں گے،، وفاقی وزیر نے شرکاء سے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ باوجود اس امر کے کہ گزشتہ 68برسوں میں لاتعداد مواقع کھو دیئے گئے، پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے حساب قدرتی وسائل اور پاکستانیوں کو خداداد ذہانت اور اعلیٰ صلاحیتوں سے نوازا ہے، انہوں نے اس موقع پر پاکستان کے نوجوانوں کی خدمات کو ملک کے روشن مستقبل کیلئے کلیدی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری میں معلوماتی انقلاب نے اپنی جڑیں مضبوط کرلی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -