بھارت کا دوہرا معیار ،ایک طرف پابندی دوسری طرف گائے کا گوشت برآمد کرنیوالا دنیا کا سب سے بڑا ملک

بھارت کا دوہرا معیار ،ایک طرف پابندی دوسری طرف گائے کا گوشت برآمد کرنیوالا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ممبئی (آئی این پی) بھارت کے مکروہ چہرے کی ایک اور مثال سامنے آ گئی، ایک طرف مسلمانوں کو گائے مذبحہ کی اجازت نہیں تو دوسری طرف بھارت گائے کا گوشت برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا۔دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت کا راگ الاپنے والے بھارت کے دوہرے معیار سے پردہ اٹھ گیا۔ بھارت میں مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ پر بھی گائے کو ذبح کرنے کی اجازت نہیں۔ اگر کوئی مسلمان غلطی سے گائے کو ذبح کر دے تو پرتشدد ہنگامے پھوٹ پڑتے ہیں اور مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کر دی جاتی ہے تو دوسری طرف بھارت پوری دنیا میں گائے کا گوشت برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت جو گوشت دوسرے ممالک کو برآمد کرتا ہے اس میں62 فیصد گائے کا جبکہ 31 فیصد بھینسوں کا ہوتا ہے۔امریکی محکمہ زراعت کے اعدادوشمار کے مطابق بھارت گزشتہ سال 2082 میٹرک ٹن گوشت برآمد کر کے پہلا بڑا ملک رہا جبکہ برازیل 1909 میٹرک ٹن کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔فہرست میں آسٹریلیا کا نمبر تیسرا رہا جس نے1851 میٹرک ٹن گوشت برآمد کیا۔ بھارتی سرزمین پر مسلمانوں کے ساتھ اس طرح کے امتیازی سلوک کی مثالیں تواتر کے ساتھ ملتی رہتی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -