مری ایکسپریس وے پر وین میں گرگئی ،5 مسافر جاں بحق 12 زخمی
مری (آن لائن) مری ایکسپریس وے پر مسافر وین کھائی میں گر نے سے 5 مسافر جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے ۔وین 18 مسافروں کو لے کر مظفر آباد سے راولپنڈی آرہی تھی کہ مری ایکسپریس وے پر بارہ کہو کے قریب بوسال موڑ پر ٹرک سے ٹکرانے کے بعد ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری حادثے میں وین میں سوار پانچ افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے ۔حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔