کوسٹاریکا کے فٹ بال کوچ نے استعفیٰ دے دیا

کوسٹاریکا کے فٹ بال کوچ نے استعفیٰ دے دیا

کوسٹاریکا کے فٹ بال کوچ وینچوپ نے سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ جھگڑے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ کوسٹاریکا کے کوچ پالو وینچوپ پانامہ کے خلاف آخری کوالیفائنگ میچ کے اختتام پر سیکیورٹی گارڈ پر برس پڑے۔کھیل کے اختتام پر پالو وینچوپ نے جب دروازہ کھول کر گراؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو سیکورٹی گارڈ نے ان کو پیچھے کی طرف دکھیل دیا جس پر وینچوپ نے جوابی وار کرتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ پر مکوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی۔واقعہ کے بعد ہیڈ کو چ نے پریس کانفرنس کے دوران کوسٹاریکا اور پانامہ کے مداحوں سے معذرت کی۔ سابق ڈربی کاؤنٹی ، ویسٹ ہام یونائیٹڈ ، مانچسٹر سٹی اور ملاگا کے کھلاڑی وینچوپ کو فروری میں کوسٹاریکا کے کوچ کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

مزید : ایڈیشن 1