سید نزاکت علی چیف جج مقرر

سید نزاکت علی چیف جج مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 20کلومیٹر اوپن روڈ سائیکل ریس کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ۔سائیکل ریس آج لاہور میں ہوگی جس میں ہر عمر کے سائیکلسٹس حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ریس کورس مغلپورہ جی پی او سے صبح 8بجے شروع ہو گی اور مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی مغلپورہ انڈر پاس پر اختتام پذیر ہوگی ۔پہلے چھ پوزیشن ہولڈرز کو انعامات دیئے جائیں گے۔ انٹرنیشنل سائیکلسٹ سید نزاکت علی کو چیف جج مقرر کیا گیا ہے جبکہ قیصر صدیق بھٹی آرگنائزنگ سیکرٹری ہوں گے ۔

مزید :

ایڈیشن 1 -