پاکستانی لڑکا کم عمر ترین میلیینئر ای گیمر بھی بن گیا
16 سالہ پاکستانی سمائیل حسن کے ساتھ مشہور ویڈیو گیم ڈوٹا ٹو کی عالمی چیمپئن شپ میں سمائیل حسن کی ٹیم نے حریف ٹیموں کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے عالمی چیمپئن شپ جیت لی۔ امریکی ٹیم ایول جنئیس کی طرف سے کھیلتے ہوئے انہوں نے حریف ٹیم کو فائنل میں 3۔1 سے ہرایا اور ساٹھ لاکھ ڈالر کی انعامی رقم اپنے نام کر لی۔ سمیلینئر کے نام سے جانے جانے والے سمائیل ای گیمنگ کی دنیا کے کم عمر ترین میلیئنئر بھی بن گئے سمائیل حسن اس سے پہلے ایشین چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔