ایم ڈی الیون نے پی ٹی وی جشن آزادی کرکٹ ٹرافی جیت لی

ایم ڈی الیون نے پی ٹی وی جشن آزادی کرکٹ ٹرافی جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایم ڈی الیون نے پی ٹی وی جشن آزادی کرکٹ ٹرافی جیت لی۔ فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں ڈائریکٹر الیون کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ نیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ڈائریکٹر الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، ریحان آفریدی اور محمد نعیم نے 40، 40 رنز اور محمد سمیع نے 37 رنز بنائے، ایم ڈی الیون کے طاہر، عارف اور نعیم انجم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں ایم ڈی الیون کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ محمد نواز 80 اور محمد عمیر 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، ایم ڈی الیون کی قیادت پی ٹی وی سپورٹس کمیٹی کے صدرکرنل (ر) حسن عماد محمدی اور ڈائریکٹر الیون کی قیادت ڈائریکٹر فنانس وسیم پرویز نے کی، ڈائریکٹر پروگرام سید شاکر عزیر نے کھلاڑیوں میں اسناد اور ٹرافی دی۔

مزید :

ایڈیشن 1 -