پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز آج سے ہو گا ،لاہور اور کراچی سے عازمین روانہ ہونگے
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پاکستان سے آج حج اپریشن 2015ء کا آغاز ہو گا،ایک لاکھ 43ہزار دو سو 50عازمین فریضہ حج ادا کریں گے ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سول ایوی ایشن کے ذمہ داران ڈائریکٹر حج لاہور سعید احمد ملک شاہین ائیرلائنز کے اسٹیشن ائیرپورٹ منیجر شاہین ائیر لائنز کی فلائٹ نمبرNL-1236کے عازمین کو آج دوپہر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے جبکہ وزیر مملکت مذہبی امور پیر حسنات شاہ کراچی سے شاہین ائیرلائن کی فلائٹ نمبرNL-1234کے عازمین کی پہلی پرواز کو کراچی ائیرپورٹ پر الوداع کریں گے کراچی اور لاہور میں عازمین حج کو پُر تپاک انداز میں الوداع کرنے کے لیے خصوصی تقاریب کی تیاریاں مکمل، کراچی اور لاہور سے پہلی فلائٹس کے عازمین مدینہ منورہ جائیں گے ،اسلام آباد سے حج اپریشن 18اگست سے شروع ہو گا، شاہین ائیرلائنز کی پہلی فلائٹNL-1240کو وفاقی وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف 18اگست کو روانہ کریں گے پشاور سے حج اپریشن کا آغاز بھی 18اگست کو ہو گا سعودی ائیرلائنز کی فلائٹ SV.793 کے عازمین کو گورنر کے پی کے سردار مہتاب عباسی الوداع کریں گے،فیصل آباد سے حج اپریشن کا آغاز 20اگست سے ہو گا وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی شاہین ائیرلائن کی پہلی فلائٹNL-1242 کوروانہ کریں گے ،ملتان سے حج اپریشن کا آغاز 21اگست کو ہو گا ملتان سے پی آئی اے کی پہلی حج پروازPK-735کو سٹینڈنگ کمیٹی مذہبی امور کے چےئرمین حافظ عبد الکریم الوداع کریں گے ،کوئٹہ سے حج اپریشن 22اگست کو شروع ہو گا ،پی آئی اے کی پہلی حج فلائٹ کو حافظ حامد اللہ الوداع کریں گے ،سکھر سے حج اپریشن کا آغاز 29اگست کو ہو گا اپوزیشن لیڈر سید خورشید PK-8027کے عازمین کو روانہ کریں گے ،سیالکوٹ سے حج اپریشن کا آغاز7ستمبر کو ہو گا وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف پی آئی اے کی پہلی فلائٹ 745کو الوداع کریں گے ،اس سال 50فیصد عازمین براہ راست پاکستان سے مدینہ جائیں گے اور 50فیصد جدہ جائیں گے جدہ جانے والے مدینہ سے واپس آئیں گے اور مدینہ براہ راست جانے والے جدہ سے پاکستان آئیں گے سرکاری حج اپریشن پی آئی اے ،سعودی ائیرلائز،شاہین ائیرلائنز ،ائیربلیو،مکمل کریں گی،حج 2015ء میں پاکستان سے جانے والے143250عازمین میں سے 72ہزار سرکاری اور 72ہزار پرائیویٹ سکیم کے تحت حجاز مقدس پہنچیں گے ۔