امریکی شہر میں آیا ایسا طوفان جو آبادی بڑھنے کی وجہ بن گیا، حیران کن تفصیلات جانئے

امریکی شہر میں آیا ایسا طوفان جو آبادی بڑھنے کی وجہ بن گیا، حیران کن تفصیلات ...
امریکی شہر میں آیا ایسا طوفان جو آبادی بڑھنے کی وجہ بن گیا، حیران کن تفصیلات جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں آبادی کا تیزی سے بڑھنا ایک مسئلہ ہے، اگر ہم اپنی زیادہ آبادی کی وجہ یہ بیان کریں کہ ہمارے عوام کی اکثریت فارغ رہتے ہیں، ان کے پاس گھر میں رہنے کے لیے کافی وقت ہوتا ہے اس لیے بچے زیادہ پیدا ہوتے ہیں تو شاید آپ اس بات کو مذاق سمجھیں گے، لیکن اب اس نظریے کا اہم ثبوت امریکا میں سامنے آ گیا ہے۔سوچیے کہ امریکہ جیسے ترقی یافتہ ممالک ہمیشہ سے آبادی کی کمی کا سامنا رہا ہے اور اس کمی کو ترقی پذیر ممالک سے روزگار کے لیے وہاں جانے والے تارکین وطن پورا کرتے ہیں۔ لیکن اس بار نیویارک کے شمالی علاقے بفیلو کے ہسپتالوں کو رواں ماہ ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ وہاں اس مہینے میں خواتین کے ہاں معمول کی نسبت 35فیصد زیادہ بچے پیدا ہو رہے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔ مزید طبی آلات منگوانے کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں اضافی سٹاف بھی بھرتی کر رہے ہیں۔بفیلو میں رواں ماہ اس قدر بچے پیدا ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس علاقے میں گزشتہ سال نومبر میں برف کا شدید طوفان آیا تھا اور اس علاقے میں 7فٹ برف پڑی تھی۔ لوگ کئی ہفتے تک گھروں میں قید ہو کر رہ گئے تھے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ برفانی طوفان کے باعث لوگوں نے کئی ہفتے گھروں میں ہی گزارے جس کی وجہ سے خواتین کے ماں بننے کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوا اور اب ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔ اب آپ بتائیں کہ فراغت اور آبادی میں اضافے کے درمیان تعلق کا نظریہ درست ہے یا نہیں؟

مزید :

صفحہ آخر -