پاکستان کے پہلے یادگاری ڈاک ٹکٹ پر یوم آزادی کی تاریخ 15اگست درج تھی

پاکستان کے پہلے یادگاری ڈاک ٹکٹ پر یوم آزادی کی تاریخ 15اگست درج تھی
 پاکستان کے پہلے یادگاری ڈاک ٹکٹ پر یوم آزادی کی تاریخ 15اگست درج تھی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ہرسال 14اگست کو یوم آزادی منایاجاتاہے جس کا مطلب یہ ہوتاہے کہ یہ وہ دن ہے جس دن پاکستان نے آزادی حاصل کیا اور برطانوی راج کا خاتمہ ہوالیکن پاکستان بننے کے بعد جاری ہونیوالے پہلے ڈاک ٹکٹ پر یہ تاریخ 14اگست کی بجائے 15اگست درج ہے۔تحریک پاکستان کے نتیجے میں پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاداسلامی ریاست بن کر ابھرا، اس تحریک کی قیادت قائداعظم محمد علی جناح نے کی تھی۔ اسلامی کیلنڈر کے مطابق پاکستان کی آزادی کا دن لیلۃ القدر کے اختتامی لمحات یعنی 27رمضان المبارک تھا۔ آزادی کی مرکزی تقریبات اسلام آباد میں ہوئیں جہاں قومی پرچم کو ایوان صدر اور پارلیمنٹ کی عمارت پر لہرایاگیا۔ملک کا پہلایادگاری ڈاک ٹکٹ جولائی 1948ء میں جاری کیاگیا جس میں 15اگست 1947ء کو یوم آزادی قراردیاگیا۔ آزادی کے اعلان کا موقع14اور15اگست 1947ء4 کی درمیانی رات، 27رمضان اور 1366ہجری تھا۔

مزید : صفحہ آخر