بھرتی کے لئے آنے والے امیدواروں کی موٹر سائیکلوں کے پلگ اتار کر پیسے وصول کرنے والے اہلکار معطل

بھرتی کے لئے آنے والے امیدواروں کی موٹر سائیکلوں کے پلگ اتار کر پیسے وصول ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور() ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تھانہ چوہنگ کے علاقہ جوبلی ٹاؤن میں لاہور پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والے امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ کے دوران امیدواروں کی موٹر سائیکلوں کے پلگ کوراُتارنے کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر اصغر، اے ایس آئی توفیق، ہیڈ کانسٹیبل شکیل، کانسٹیبل صفدر اور سرفراز کو معطل کردیا اور ایس ایچ او چوہنگ جاوید صدیق کو ناقص نگرانی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس ایک ڈسپلن فورس ہے جس میں اس قسم کے اقدام کی کوئی گنجائش نہیں۔

مزید :

علاقائی -