بیدیاں روڈ،چوری کی بڑھتی وارداتوں کیخلاف تاجر سراپا احتجاج

بیدیاں روڈ،چوری کی بڑھتی وارداتوں کیخلاف تاجر سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور(کرائم سیل) بیدیاں روڈ پر درجنوں تاجروں نے علاقہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور2تھانوں کی پولیس کیخلاف نعرے بازی کی۔تاجروں کا کہنا تھا کہ تھانہ جنوبی چھاؤنی اور تھانہ ہیئر پولیس علاقہ میں وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے۔علاقہ ڈاکوؤں اور چوروں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔چور آئے روز دکانوں کے شٹر کاٹ کرقیمتی سامان اور زندگی کی جمع پونجی چوری کرنے میں مصروف ہیں ۔علاقہ میں پولیس گشت ختم ہو چکا ہے البتہ محافظ فورس کی لوٹ مار جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -