بھارت کا وہ علاقہ جسے دیکھ کر معلوم ہوتا ہے یہ کوریا کا حصہ ہے، وجہ بھی انتہائی حیرت انگیز

بھارت کا وہ علاقہ جسے دیکھ کر معلوم ہوتا ہے یہ کوریا کا حصہ ہے، وجہ بھی ...
 بھارت کا وہ علاقہ جسے دیکھ کر معلوم ہوتا ہے یہ کوریا کا حصہ ہے، وجہ بھی انتہائی حیرت انگیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

امفال(نیوز ڈیسک) ہمسایہ ملک بھارت کے متعلق آپ بہت کچھ جانتے ہوں گے لیکن اس کا ایک پہلو ایسا بھی ہے جس کے متعلق جان کر آپ واقعی حیرت زدہ رہ جائیں گے۔ بھارت کے شمال میں اس کی ریاست منی پور واقع ہے اور اگر آپ کو کبھی اس ریاست میں جانے کا اتفاق ہو تو آپ یہ دیکھ کر حیرت میں ڈوب جائیں گے کہ یہ خطہ کسی صورت بھی بھارت نظر نہیں آتا، بلکہ آپ سمجھیں گے کہ آپ کوریا کے کسی قدرے پسماندہ علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔یہ ریاست بھارت کے انتہائی شمال میں واقع ہونے کی وجہ سے نہ صرف بھارتی کلچر، زبانوں اور رسم رواج سے بہت دور ہے بلکہ یہاں کے لوگ بھی آپ کو بھارتی سے زیادہ کوریائی نظر آئیں گے۔ یہاں رہنے والے منگول نسل سے تعلق رکھتے ہیں اور کچھ تو قدرتی طور پر ان کی وضع قطع کوریائی لوگوں جیسی ہے اور رہی سہی کسر انہوں نے خود کوریائی فیشن اور طور طریقے اختیار کرکے پوری کردی ہے۔بھارت اپنے ہی لوگوں کو اختلاف رائے رکھنے پر بد ترین استحصال کا نشانہ بنانے کی شہرت رکھتا ہے لیکن منی پور کے لوگوں نے ایسی بغاوت کی ہے کہ جس کا بھارتی ریاست کے پاس کوئی توڑ نہیں اور اب عملاً یہ علاقہ بھارت سے کٹ کر ایک نئی ریاست کی شکل اختیار کرگیا ہے۔منی پور کے حکام بھارتی کلچر اور نظریات کو سخت ناپسند کرتے ہیں اور مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ 1990کی دہائی سے زور پکڑنے والے بھارت مخالف جذبات نے بالآخر بھارتی کلچر، زبانوں اور نظریات پر باقاعدہ پابندی کی شکل اختیار کرلی اور اب یہاں کے عوام خود کو بھارتی سے زیادہ کورین سمجھتے ہیں۔ یہاں حکام نے باولی ووڈ فلموں، ہندی ٹی وی چینلز اور بھارتی اخبارات پر پابندی لگا رکھی ہے ان پابندیوں کے باعث پیدا ہونے والے خلاء کو Airarang Tv نے پورا کرنا شروع کیا جس کی نشریات جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول سے چلائی جاتی ہیں۔ منی پور کے لوگوں کو کورین لوگوں کی شکل و صورت اپنے جیسی نظر آئی اور ان کے ڈراموں اور فلموں میں دکھایا جانے والا کلچر بھارتی کلچر کی نسبت بہت زیادہ پسند آیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اب یہاں کورین ڈرامے اور فلمیں بہت مقبول ہیں، لوگ کورین فیشن کرتے ہیں اور لباس بھی کورین انداز کا ہی پہنتے ہیں، حتیٰ کہ کھانے بھی کورین ہیں۔آج سے 14سال قبل بھارتی سینما اور کلچر کو نکال باہر پھینکنے کے بعد آج منی پور کی نئی نسل حلیے اور انداز و اطوار کے لحاظ سے مکمل طور پر کورین بن چکی ہے۔ نئی نسل کا کہنا ہے کہ وہ نسلاً کورین لوگوں کے زیادہ قریب ہیں اور ان کی شکلیں بھی کورین ہیں تو پھر وہ بھارتی کلچر اور نظریات کی غلامی کیوں کریں۔صحافی ریاالمائدہ کا کہنا ہے کہ منی پور میں آنے والی کورین ثقافتی لہر، جسے Hallyuکا نام دیا جاتا ہے، ایشیاء میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی ثقافتی لہر ہے، اوراس کی کوئی اور مثال ملنا مشکل ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -