زمیندار کی بداخلاقی کا شکارخاتون انصاف کے لئے دفتر پاکستان پہنچ گئی

زمیندار کی بداخلاقی کا شکارخاتون انصاف کے لئے دفتر پاکستان پہنچ گئی
زمیندار کی بداخلاقی کا شکارخاتون انصاف کے لئے دفتر پاکستان پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)با اثر زمیندار کے ہاتھوں کئی ماہ تک بد اخلاقی کا نشانہ بننے والی خاتون پولیس کی جانب سے ناامید ہو کر انصاف کی فراہمی کے لیے دفتر پاکستان پہنچ گئی ۔پولیس اہلکار ملزمان کے ساتھ ملی بھگت کر کے انہیں گرافتار نہیں کر رہے متاثرہ افراد کا الزام۔نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ خاتون اللہ رکھی ،اس کی والدہ صغیرہ بی بی ،جند بی بی ،راشدہ بی بی ،ریاض احمد ،محمد باٹا ،ناصر علی اور دیگر نے بتایا کہ وہ چک نمبر 258ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی ہیں ۔23سالہ اللہ رکھی بی بی کھیتوں میں کام کرنے والے اپنے بھائی کو کھانا دینے جاتی تھیں جہاں پر چند ماہ قبل علاقہ کے زمیندار ارشد نے اس کو مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالااور یہ کہ کر اسے ڈرایا کہ اگر اس نے گھروالوں کو اس بارے میں بتایا تو اس کو قتل کر دے گا ۔انہوں نے بتایا کہ جان سے مارنے کی دھمکی دیکر ارشد اس کو کئی ماہ تک بد اخلاقی کا نشانہ بناتا رہا بعد ازاں جب اللہ رکھی حاملہ ہو گئی تو اس نے ایک عطائی ڈاکٹر سے مل کر اس کا حمل ضائع کروا دیا جس کی خبر انہیں ہوئی تو انہوں نے تھانہ رجحانہ میں اس حوالے سے درخواست دی لیکن پولیس نے ملزم کے ساتھ ساز باز کر لی اور انہیں پکڑ نہیں رہے بعد ازاں ملزمان نے تھانہ نواب ٹاؤن لاہور میں پولیس کے ساتھ ملی بھگت کر کے ان کے خلاف ایک مقدمہ درج کروا دیا ہے ۔انہوں نے پولیس حکام سے اپیل کی کہ معاملے کی انکوائری کی جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے ۔اس حوالے سے تھانہ نواب ٹاؤن میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا مدعی پارٹی کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی ہے جبکہ تھانہ رجحانہ میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے جلد ہی کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -