اقبال ٹاؤن،موٹرسائیکل سوار2 افراد نے طالب علم کو گولیوں سے بھون ڈالا

اقبال ٹاؤن،موٹرسائیکل سوار2 افراد نے طالب علم کو گولیوں سے بھون ڈالا

لاہور(کرائم سیل) اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں نا معلوم ملز ما ن نے فا ئر نگ کر کے 22سالہ طالب علم کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے اطلاع ملتے ہی پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعش اپنے قبضہ میں لیتے ہو ئے پو سٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کر وانے کے بعد کاروائی کا آ غا ز کر دیا ، بتا یا گیا ہے کہ نیلم بلاک کا رہائشی 22سالہ یا سر اپنے گھر کی جا نب جا رہا تھا کہ دو سری جا نب سے آ نے والے دو موٹر سا ئیکل سواروں نے فا ئر نگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں22سالہ یا سر موقع پر ہی دم توڑ گیا پولیس کے مطا بق ہم تفتیش کر رہے ہیں۔ اصل حقائق پو سٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سا منے آ ئیں گے۔تاہم تفتیش جاری ہے۔

مزید : علاقائی