فیکٹری ایریا،ناجائز اسلحہ رکھنے پر زیر حراست ملزم پولیس تشدد سے ہلاک

لا ہور (کرا ئم سیل )فیکٹر ی ایر یا کے علاقہ میں نا جا ئز اسلحہ رکھنے پر حرا ست میں لیاگیا شخص حولا ت میں مبینہ طو ر پر پو لیس تشد د سے ہلا ک ہو گیا ۔ پو لیس نے نعش پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ منتقل کر تفتیش کا آغازکردیا ہے ۔ معلوم ہواہے کہ سمن آ با دکے ر ہا ئشی 35سا لہ ر مضا ن کو چو کی پنجا ب سوسائٹی تھا نہ فیکٹر ی ایر یا کی پو لیس نے 13-20-65کے تحت مقد مہ میں زیر حراست لے رکھا تھا۔تفتیش کے دوران مبینہ طو ر پر تشد د کا نشا نہ بنا نے سے اس کے گردے اور پھیپڑے شد ید متا ثر ہو ئے جس کے باعث وہ د م تو ڑ گیا۔پو لیس نے موقف اختیا ر کیاکہ ر مضا ن متعد د مقد ما ت میں اشتہا ر ی تھا لیکن پو لیس د یگر مقد ما ت کے نمبر اور تھا نے بتا نے سے قاصر رہی۔