ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار اور راہگیر کار تلے آ کر جا بحق

ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار اور راہگیر کار تلے آ کر جا بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور(کرائم سیل)شہر کے2مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں2افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس نے ایک لاش شناخت کے بعد اس کے لواحقین کے حوالے کر دی جبکہ دوسری لاش کو مردہ خانے میں جمع کروادیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ نشتر کالونی کے علاقہ اعوان مارکیٹ کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل نمبرLEQ-2913پر سوار نا معلوم55سالہ شخص کو کچل کر ہلاک کر دیا جبکہ ٹرک ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔سب انسپکٹر مشتاق احمد کے مطابق متوفی کی تا حال شناخت نہیں ہو سکی۔رائے ونڈ سٹی کے علاقہ میں تیز رفتار کا رنے سڑک پار کرنے والے35سالہ وسیم احمد کو کچل کر ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق متوفی4بچوں کا باپ اور مقامی فیکٹری میں کام کرتا تھا۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی لاش اسکے لواحقین کے حوالے کر دی جبکہ نا معلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسکی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -