سعودی شہری نے سٹیڈیم میں میچ دیکھنے جانے والی بیوی کو طلاق دے دی

سعودی شہری نے سٹیڈیم میں میچ دیکھنے جانے والی بیوی کو طلاق دے دی
 سعودی شہری نے سٹیڈیم میں میچ دیکھنے جانے والی بیوی کو طلاق دے دی

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کو بھی کھیل کود سے لطف اندوز ہونے کا اتنا ہی حق حاصل ہے جتنا کہ مردوں کو لیکن ایک سعودی نوجوان نے اس نظریے سے شدید اختلاف کرتے ہوئے اپنی بیوی کو محض ایک میچ دیکھنے پر طلاق دے دی۔ ’’حائل آن لائن‘‘ کے مطابق برطانیہ میں سکالر شپ پر زیر تعلیم نوجوان اپنے وطن میں کھیلے جانے والے ایک میچ کو ٹی وی پر دیکھ رہا تھا، جو کہ الحائل اور النصر کی ٹیموں کے درمیان لافنس روڈ سٹیڈیم میں منعقد ہورہا تھا۔ نوجوان نے ٹی وی پر دیکھا کہ اس کی بیگم بیوی بھی سٹیڈیم میں میچ دیکھ رہی ہے اور فوراً ہی اسے فون کیا۔ خاتون نے شوہر کو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے بتایا کہ وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ میچ دیکھنے آئی ہے، جبکہ اس نے یہ وضاحت بھی کی کہ وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ میچ دیکھنا نارمل بات محسوس کرتی ہے۔ شوہر کے نزدیک یہ بات بالکل بھی نارمل قرار نہ پائی اور اس نے میچ کے اختتام کی سیٹی بجنے سے پہلے ہی اپنی شادی کے خاتمے کی سیٹی بجادی اور فون پر ہی بیوی کو طلاق دے دی۔

مزید : صفحہ آخر