ہئیر،کرنٹ سے ہلاک دونوں افراد سپردخاک،پوسٹ مارٹم پر ورثامشتعل

ہئیر،کرنٹ سے ہلاک دونوں افراد سپردخاک،پوسٹ مارٹم پر ورثامشتعل
ہئیر،کرنٹ سے ہلاک دونوں افراد سپردخاک،پوسٹ مارٹم پر ورثامشتعل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)ہیئر کے علاقہ میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی نعشیں پولیس نے پوسٹ ماٹم کی کارروائی مکمل کر کے ورثا کے حوالے کردیں جنہیں بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔جب ہم ضروری کارروائی کے بعد نعشیں واپس لینا چاہتے تھے توپولیس نے جان بوجھ کر پوسٹ مارٹم کیوں کرایا،ورثا کااحتجاج۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز باغ علی اور اظہر محمود بجلی کی لٹکتی تار کی زد میں آ کر دم توڑ گئے تھے۔ واقعہ رات گئے پیش آیا تھا۔پولیس کی جانب سے جان بوجھ کر دونوں افراد کی نعشیں ہمارے احتجاج کے باوجود مردہ خانہ میں جمع کروا دی گئیں۔ روزنامہ پاکستان کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے ورثا نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے اسطرح کے رویہ کے باعث ہمیں ،دوستوں اور رشتہ داروں کو ایک دن مردہ خانہ میں گزارنا پڑا ہے اور گزشتہ روز پولیس نے پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل کر کے نعشوں کو ہمارے حوالے کیا ہے۔بعد ازاں دونوں افراد کو ہیئر کے نواحی گاؤں میں واقعہ ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -