مغوی معذور بچوں سے بھیک منگوانے والے گروہ کی2خواتین کو گرفتار

مغوی معذور بچوں سے بھیک منگوانے والے گروہ کی2خواتین کو گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور(کر ائم سیل) شمالی چھاؤنی پولیس نے معذور بچوں کو اغوا کر کے ان سے بھیک منگوانے والے گروہ کی2خواتین کو گرفتار کر کے ایک معذور بچے کو برآمد کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ شمالی چھاؤنی ماجد بشیر کو اطلاع ملی تھی معذور بچوں کو اغوا کر کے ان سے بھیک منگوانے والا ایک گروہ علاقہ میں سر گرم ہے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے2خواتین سلمیٰ اور کرن کو گرفتار کر کے ایک18سالہ ذہنی معذور بچے شاہد کو برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق اس بچے کو ایک سال قبل الطاف کالونی کے علاقہ سے اغوا کیا گیا تھا۔بچے کے لواحقین نے اسے پہچان لیا۔یہ گروہ بچے سے فورٹریس سٹیڈیم کے علاقہ میں بھیک منگوا رہا تھا۔پولیس کے مطابق مذید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -