صوبائی دارالحکومت: چور ڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم
لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق سندر کی حدود چشتیہ پل کے قریب چارڈاکوؤں نے طاہر جاوید سے 22لاکھ مالیت کا ٹرک اور اس مین بھرا سامان لوٹ لیا ریس کو رس گڑھی شاہو میں واقع عمر کی دکان سے تین ڈاکوؤں نے ساڑھے تین لاکھ،کاہنہ میں اعجاز کے گودام میں دوڈاکو گھس آئے اور ایک لاکھ57ہزار،شاہدرہ ٹاؤن میں خلیق کی دکان سے ایک ڈاکو مو ٹرسائیکل اور 40ہزار کی نقدی لوٹ کر لے گیا جبکہ ماڈل ٹاؤن میں راشد اقبال سے 15لاکھ،نشترکالونی میں ناصر سے تین لاکھ،ڈیفنس اے میں ذکریا اور اسکی فیملی سے اڑھائی لاکھ،جوہرٹاؤن میں حارث سے تین لاکھ،مسلم ٹاؤن میں طارق سے 52ہزار،ستوکتلہ میں رضوان سے 50ہزار اور گرین ٹاؤن میں بشیر اور اسکی فیملی سے 35ہزارکی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا گلبرگ سے شہزاد،غالب مارکیٹ سے انجم گرین ٹاؤن سے صدیق،ٹاؤن شپ سے سلیم،ستوکتلہ سے خضر،وحدت کالونی سے شہزاد،مزنگ سے یوسف،شالیمار سے طارق کی مو ٹرسائیکلیں اور شادمان سے بشیراور ڈیفنس سی میں محبوب کی گاڑیاں چوری کرلیں گئیں۔