ہرپور این اے 19ضمنی انتخاب ،ووٹنگ کا کا وقت ختم،گنتی کا عمل شروع

ہرپور این اے 19ضمنی انتخاب ،ووٹنگ کا کا وقت ختم،گنتی کا عمل شروع
ہرپور این اے 19ضمنی انتخاب ،ووٹنگ کا کا وقت ختم،گنتی کا عمل شروع

  

ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 ہری پور ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا وقت ختم ہو گیاہے اور گنتی کا عمل جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 19میں صبح 8بجے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیاہے جو کہ شام پانچ بجے تک بلاتعطل شام جاری رہے گا، ملک کی تاریخ میں پہلی بار بائیو میٹرک مشینوں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

ملک کی تاریخ میں پہلی بار ووٹنگ کے لئے بائیو میٹرک مشینوں کا استعمال کیا جا رہا ہے اور تجرباتی بنیادوں پر بائیو میٹرک مشینیں 30 پولنگ اسٹیشنز پر لگائی گئی ہیں۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 77 ہزار 480 ہے جس کے لئے 553 پولنگ اسٹیشنز اور 1218 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔

پولنگ سٹیشنز میں سے 40سٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 209کو حساس قرار دیاہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے فوج اور ایف سی کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ضمنی انتخاب کے لئے 9 امیدوار میدان میں ہیں تاہم تحریک انصاف کے راجہ عامر، مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز اور پیپلزپارٹی کے محمد طاہر کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے جب کہ 4 امیدوارآزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہری پور سے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار راجہ عامر کامیاب قرار پائے تھے جسے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عمر ایوب نے چیلنج کردیا تھا اور پھر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد (ن) لیگ کے امیدوار فاتح قرار پائے۔

مزید : قومی /Headlines